پنجاب حکومت نے دو پولیس افسران کے تقر و تبادلے کے احکامات ڈیڑھ ماہ بعد پھر منسوخ کر دیئے

سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کو تبدیل کر کے ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ ،ذوالفقار حمید کو سی سی پی او لاہور تعینات کیا گیا تھا

منگل 11 دسمبر 2018 21:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) پنجاب حکومت نے دو پولیس افسران کے تقر و تبادلے کے احکامات ڈیڑھ ماہ بعد پھر منسوخ کر دیئے ۔ سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کو تبدیل کر کے ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ اور ذوالفقار حمید کو سی سی پی او لاہور تعینات کیا گیا تھا ۔

(جاری ہے)

بعد ازاں یہ احکامات منسوخ کیے گئے اور سی سی پی او بی اے ناصر کو کام جاری رکھنے کا کہا تھا ، پندرہ دسمبر تک سٹاف کالج کورس پر موجود ذوالفقار حمید کو چارج لینے سے روک دیا گیا ۔

مگر گزشتہ روز حکومت پنجاب نے ایک اور نوٹیفکیشن کے ذریعے ڈیڑھ ماہ قبل جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کو منسوخ کر دیا اور سی سی پی او لاہور بی اے ناصر کو کام جاری رکھنے کا کہا گیا ہے ۔ ان سے ایڈیشنل آئی جی ایڈیشنل آئی جی لاجسٹک اینڈ پروکیورمنٹ کے عہدے کا اضافی چارج واپس لے لیا گیا ہے اور ذوالفقار حمید کو ڈی آئی جی انفارمیشن ٹیکنالوجی پنجاب پولیس تعینات کر دیا گیا ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں