پاکستان آگاہی پروگرام،اساتذہ و طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان و ایوان قائداعظمؒ کا دورہ

منگل 11 دسمبر 2018 22:16

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول مصری شاہ کے طلباء اور اساتذہ نے نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان اور آغوش گرائمر ہائی سکول ٹائون شپ کے طلباء اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں، دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے گورنمنٹ ماڈرن گرلز ہائی سکول قلعہ گجر سنگھ،گورنمنٹ بوائز ہائی سکول گورنر ہائوس، ایجوکیٹرز رچنا ٹائون شاہدرہ اور الشمس پبلک سکول پیپلز کالونی شاہدرہ کا دورہ کیا، ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 460 تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں