محکمہ ریلوے نے تین افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات کردئیے

منگل 11 دسمبر 2018 22:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) محکمہ ریلوے نے گریڈ19اور20 کے تین افسروں کے تقرروتبادلے کے احکامات کردئیے ۔

(جاری ہے)

نوٹیفکیشن کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل سید منور شاہ کو ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ راولپنڈی ڈویژن انکے پیش رو عبدالمالک کو ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل وزارت ریلوے اور گریڈ19کے پروجیکٹ ڈائریکٹر مغلپورہ ورکشاپ سمیع اللہ خان گنڈا پور کو چیف میکینکل انجینئر لوکو ہیڈ کوارٹر لگایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں