پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے قصور پراجیکٹ کے لاء اینڈ آرڈر اعداد و شمار جاری کر دیئے

نومبر کے دوران قوانین کی خلاف ورزی اور مشکوک حرکات پر1932کیسزرپورٹ کیے گئے،ترجمان

منگل 11 دسمبر 2018 22:43

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی ہیڈکوارٹر لاہور نے قصورسیف سٹی کے ماہانہ لاء اینڈ آرڈراعدادوشمار جاری کر دیے۔ ماہ نومبر کے دوران قوانین کی خلاف ورزی اور مشکوک حرکات پرسینٹر سی1932کیسزرپورٹ کیے گئے۔ اس دوران565 مشتبہ افراد اور465 مشکوک گاڑیوں کومحافظ فورس کے ذریعہ چیک کروایا گیا۔

قصور پولیس کے ذریعی80 مشکوک گاڑیوں کو بند کیا گیا۔ نومبرکے دوران مختلف قانون شکنی کے واقعات پر467افراد کے چالان کیے گئے اور120کووارننگ نوٹس جاری کیے گئے۔نومبرکے دوران 15ایمرجنسی ہیلپ لائن پر30ہزار62کالز موصول ہوئیں جبکہ درست شکایات کی حامل1827کالز پر کیسز بنائے گئے اور فوری امداد فراہم کی گئی۔ قصور سیف سٹی سینٹر نے پولیس تفتیشی افسران کو تفتیش میں مدد کیلئے 8کیسز میں ڈیجٹیل ویڈیو شواہد فراہم کیے۔

(جاری ہے)

ایک ماہ کے دوران پولیس اور ٹی ایم اے کی مدد سی106 غیر قانونی تجاوزات گروائیں اور خلاف قانون پارکنگ کلئیر کروائی گئیں۔نومبر کے دوران شہر میں محافظ فورس کا اوسط رسپانس ٹائم 2سی3منٹ رہا جبکہ پولیس اسٹیشن کا اوسط رسپانس ٹائم10سے 15منٹ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سیف سٹی پراجیکٹ کی کاوشوں اور انٹیگریٹڈ نظام کی بدولت قصور میں محافظ فورس،ٹریفک پولیس اورپولیس سٹیشن کے رسپانس ٹائم میں 15 سے 20منٹ تک بہتری آئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں