محمد الیاس ورک چیئرمین یونین کونسل128فورٹ عباس بہاولنگرکی مسلم لیگ میں شامل

نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہیں گے،کامل علی آغا

منگل 11 دسمبر 2018 23:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) محمد الیاس ورک چیئرمین یونین کونسل 128فورٹ عباس بہاولنگر نے چوہدری سجاد احمد کلو تحصیل صدر پاکستان مسلم لیگ ہارون آباد کے ہمراہ مسلم لیگ ہائوس میں کامل علی آغا مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان مسلم لیگ سے ملاقات کے بعد چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ وکلاء ونگ پنجا ب کے صدر عالمگیر ایڈووکیٹ بھی موجود تھے۔اس موقع پر کامل علی آغا نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ کے دروازے تمام ساتھیوں کیلئے ہر وقت کھلے ہوئے کارکن ہماری پارٹی کا اثاثہ ہیں ہم تمام نئے شامل ہونے والے ساتھیوں کو خوش آمدید کہیں گے اور انہیں پارٹی میں عزت و احترام فراہم کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ نئے شامل ہونے والے کارکنوں سے مسلم لیگ مزید مستحکم ،فعال اور مضبوط ہوگی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں