پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے اشتراک سے یو ای ٹی میں ای روز گار سنٹر کی لانچنگ تقریب کا انعقاد

صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمو ر خان بھٹی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت پنجاب میں ای روز گار سنٹرز کی چالیس برانچز مختلف کالجز و یونیورسٹیز میں بنا رہے ہیں جن سے ہزاروں طلبہ مستفید ہوں گے :صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمو ر خان بھٹی

منگل 11 دسمبر 2018 23:25

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور کے اشتراک سے یو ای ٹی میں ای روز گار سنٹر کی لانچنگ تقریب کا انعقاد ہوا ۔ صوبائی وزیر کھیل و امور نوجوانان رائے تیمو ر خان بھٹی نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔صوبائی وزیر نے یونیورسٹی کیمپس میں پودا لگایا اور تقریب کا باقائدہ افتتاح کیا ۔

تقریب میں یونیورسٹی کے اساتذہ سمیت طالبعلموں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر رائے تیمور خان بھٹی نے کہا کہ نوجوان ہمارا اثاثہ ہیں ، وزیر اعظم عمران خا ن اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو روزگار کے وافر مواقع فراہم کریں گے ۔

(جاری ہے)

پورے پنجاب میں ای روز گار سنٹرز کی چالیس برانچز مختلف کالجز و یونیورسٹیز میں بنا رہے ہیں جن سے ہزاروں طلبہ مستفید ہوں گے ۔

ای روز گار سنٹرز کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو روز گار کے بہترین مواقع نا صرف میسر آئیں گے بلکہ نوجوان جاب سیکرز کے ساتھ ساتھ جاب پرووائیڈر زبھی بنیں گے ۔پنجاب حکومت نوجوانوں کے بہترین مستقبل کے لیے انتہائی اہم اقدامات کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے مزید بتایا کہ یوتھ افیئرز ڈیپارنمنٹ ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ای روز گار سنٹرز کا دائرہ کار دوسرے شہروں میں ڈگری کالجز تک لے جائیں گے ۔نوجوان ملک و قوم کا مستقبل ہیں جب تک نوجوانوں کو ان کے پائوں پر کھڑا نہ کر دیں ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر نے یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ میں تعریفی اسناداور شیلڈز تقسیم کیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں