صوبائی وزیر لیبر سے پی ایچ اے سی بی اے یونین کے وفد کی ملاقات

حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے، عنصر مجید خان

منگل 11 دسمبر 2018 23:34

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر لیبر و محنت عنصر مجید خان نیازی سے پی ٹی آئی رہنما رانا عبدالسمیع کی قیادت میں پی ایچ اے سی بی اے یونین کے صدر مشتاق بھٹی اور محمود الاحد نے الیکشن جیتنے کی خوشی میں راجہ شبیر ، ندیم اصغر ، محمد مرتضی اور عرفان علوی کے ہمراہ صوبائی وزیر سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور تقریب حلف برداری میں شرکت کی دعوت دی، صوبائی وزیر عنصر مجید خان نیازی نے پی ایچ اے سی بی اے یونین کے تمام ممبران کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد دی اورکہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ لیبر کے حقوق کیلئے دن رات کام کریں گے، انہوں نے کہاکہ مزدور کی خوشحالی تحریک انصاف کی اولین ترجیح ہے، حکومت عوام کی فلاح وبہبود کیلئے دن رات ایک کئے ہوئے ہے،حکومت ملک کو بحرانوں سے نجات دلا کر دم لے گی، غربت، بیروزگاری، لوڈشیڈنگ اور دیگر بحران ماضی کے حکمرانوں کی ناکام پالیسیوں اور کرپشن کا نتیجہ ہے ، اپوزیشن کا حکومت کے قیام کے چند دنوں بعد ہی منفی پروپیگنڈا قابل افسوس ہے، تحریک انصاف نے جن حالات میں ملک کی باگ ڈور سنبھالی ہے عوام اس سے بخوبی آگاہ ہیں،تحریک انصاف جمہوریت کی بحالی ،قانون کی حکمرانی، شفافیت اور احتساب کے عمل سے ملک کو دوبارہ قائد کا پاکستان بنا ئے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں