سعد رفیق کی گرفتار ی نیب کا احسن اقدام ہے،ایم شاہ زید خان

منگل 11 دسمبر 2018 23:34

لاہور۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ایم شاہ زید خان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ سعد رفیق کی گرفتار ی نیب کا احسن اقدام ہے ،خواجہ برادران کو قوم کی لوٹی ہوئی پائی پائی کا حساب دینا ہوگا، کرپٹ عناصر دنیا کے کسی گوشے میں چلے جائیں انکا پیچھا کریںگے اور ان کا ہرحا ل میں بلا امتیاز احتساب ہوگا، قومی دولت کو لوٹنے والے کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں، منی لانڈرنگ کرکے ہر سال اربوں روپے بیرون ملک منتقل کر لئے جاتے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں تھا، انہوں نے کہا کہ کرپشن کی روک تھام اور منی لانڈرنگ کے خاتمے کیلئے سخت ترین میکانزم بنایا جا رہا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے کرپٹ عناصر کے قلع قمع کی قوم کو یقین دھانی کروائی تھی، جب تک ملک سے کرپشن کامکمل خاتمہ نہیں ہوجاتا ملک وقوم ترقی کے راستے پر گامزن نہیں ہوسکتے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں