لاہور پریس کلب میں میو ہسپتال کے تعاون سے میڈیکل کیمپ کا اہتمام

منگل 11 دسمبر 2018 23:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) لا ہور پریس کلب کی موجودہ گورننگ باڈی نے میوہسپتال کے تعاون سے معزز ممبران اور انکے اہل خانہ کیلئے میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا ۔ میڈیکل کیمپ ممبران اورانکے اہل خانہ کثیر تعداد نے شرکت کی ااورمفت میڈکل چیک اپ اور ٹیسٹ کرائے۔ میڈیکل کیمپ میں شرکت کرنے والے مریضوں کے بلڈ پریشر،شوگر ، ہیپاٹائٹس بی۔

سی، الٹراسائونڈ اور خون کے مکمل ٹیسٹ کئے گئے۔

(جاری ہے)

کیمپ میں صحافیوں کی کثیر تعدا دنے فیملی سمیت شرکت کرتے ہوئے میڈیکل کیمپ کے شاندار انعقاد اورانتظامات کو خوب سراہا۔ میڈیکل کیمپ میں میو ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر طاہر خلیل نے خصوصی شرکت کی جبکہ کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹرعرفان محمودڈار، ڈاکٹرعامر سعید، ڈاکٹرشفیق اور پیرامیڈیکل سٹاف نے شرکت کی۔لاہور پریس کے سینئرنائب صدر مجتبیٰ باجوہ، نائب صدر شکیل سعید، ممبر گورننگ باڈی محمد احمد رضا نے کیمپ میں شرکت کرنے والے ڈاکٹرزاور پیرامیڈیکل سٹاف کو یادگاری شیلڈز اور سرٹیفکیٹس تقسیم کئے اور میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر کونسل ممبر شمائلہ شہزاد کی کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں