اینمل ایکٹ 1890کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا ،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب

گدھوں ، گھوڑوں اور خچروں کی بہبود کے ذریعے غریبوں کی معاشی حالت بہتر کی جائے گی، فیصل حیات خان جبوآنہ

منگل 11 دسمبر 2018 23:52

اینمل ایکٹ 1890کو جدید دور کے تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جائے گا ،مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 دسمبر2018ء) اینمل ایکٹ 1890کوموجودہ دور کے تقاصوں سے اہم آہنگ کیا جائے گا۔یہ بات فیصل حیات خان جبوآنہ مشیروزیر اعلیٰ پنجاب نے شاہدرہ میںمنعقدہ فارمرز ڈے کے دوران کہی۔محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ نے بروک ہسپتال شاہدرہ میں فارمر ڈ ے کا اہتمام کیا جس کا مقصد مال بردار جانوروں گدھوں ، گھوڑوں اور خچروں کی بہبود کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنا تھا۔

اس تقریب کے مہمان خصوصی فیصل حیات خان جبوآنہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برا ئے لائیو سٹاک تھے جبکہ ان کے ہمراہ محترمہ سعدیہ سہیل رانا ایم پی اے اور مسرت جمشید چیمہ ایم پی اے نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ کی جانب سے ڈاکٹر فرحت نذیر اعوان آنریری سیکرٹری ایس پی سی ای/ ڈائریکٹر لائیو سٹاک اور ڈاکٹر محمد زبیر باری ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک جبکہ بروک پاکستان کی جانب سے کرنل محمد ارشد تقریب میں شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ان کے علاوہ گدھے ، گھوڑے اور خچرپال حضرات نے بھی بڑی تعداد میں شریک ہو کر تکنیکی معلومات سے بھرپور استفادہ کیا۔ گدھا ، گھوڑا اور خچر متوسط اور غریب طبقے کا مال برداری کے لیے استعمال ہونے والا جانور ہے جس کے علاج و معالجہ پر مناسب توجہ نہیں دی جاتی۔محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ نے ان جانوروں کی بہبود ، ویکسی نیشن ، ڈیورمنگ اور علاج ومعالجہ کے حوالہ سے آگاہی فراہم کرنے کے لیے بروک ہسپتال شاہدرہ میں ایک آگاہی سیمینار کا اہتمام کیا جس میں گدھے ، گھوڑے اور خچر پال حضرات کو درکار تربیت ، معلومات اور آگاہی فراہم کرنے کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔

اس موقع پر محکمہ لائیو سٹاک کی موبائل ویٹرنری ڈسپنسری اور موبائل ٹرینگ سکول بس کے عملہ نے بھی فارمرز کو جانوروں کی صحت اور خوش انتظامی کے حوالہ سے معلومات فراہم کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل حیات خان جبوآنہ مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے لائیوسٹاک نے اینیمل ایکٹ 1890ء کے حوالہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ یہ ایکٹ کئی سال پرانا ہے اور موجودہ دور کہ تقاضے پورے کرنے سے قاصر ہے۔

جانوروں کی بہبود کے حوالہ سے قانون سازی ازحد ضروری عمل ہے جس کی جانب موجودہ حکومت نے پیش رفت کر دی ہے ۔اس اینیمل ایکٹ کو چند ضروری ترامیم کے ذریعے موجودہ دور کے تقاصوں سے ہم آہنگ کیا جارہا ہے۔اس ایکٹ سے گدھے ، گھوڑے اور خچر جیسے جانوروں کو بھی تحفظ حاصل ہو گا جو کہ بالواسطہ محنت کش کو سماجی معاشی تحفظ فراہم کرے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں