پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد میں سہولت کیلئے جدید طریقہ کار متعارف کروادیا

ٹریفک سگنلز پول کے ساتھ لائٹنگ سڑپ نصب کردی گئیں،اشارہ سرخ یاسبز ہونے پرلائٹنگ سٹرپ سے پول مکمل سرخ یا سبز دکھائی دیتا ہے

بدھ 12 دسمبر 2018 16:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) پنجاب سیف سٹیزا تھارٹی نے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد میں سہولت کیلئے جدید طریقہ کار متعارف کروادیا۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق ٹریفک سگنلز پول کے ساتھ لائٹنگ سڑپ نصب کردی گئیں،اشارہ سرخ یاسبز ہونے پرلائٹنگ سٹرپ سے پول مکمل سرخ یا سبز دکھائی دیتا ہے۔لائٹنگ سٹرپ کی بدولت کئی میٹر دور سے سگنلز کی کیفیت کو دیکھا جا سکتا ہے ۔ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر کینال مال روڈپل اشارے پر لائٹنگ سٹرپ نصب کی گئی ہیں،شہر کے دیگر ماسٹ آرم ٹریفک اشاروں پر بھی لائٹنگ سٹرپ لگائی جائیگی ۔ٹریفک قوانین کی معلومات کے لیے 15پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں