پنجاب بھرمیں834ٹریفک حادثات میں 10 افراد جاں بحق ،935 زخمی ہوئے

بدھ 12 دسمبر 2018 16:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) پنجاب ایمرجنسی سروس نے گذ شتہ 24گھنٹوں کے دوران پنجاب بھر میں834 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیا جبکہ 547افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل کے ہسپتالوںمیں منتقل کیا گیا۔388معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جائے حادثہ پر بروقت طبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا ۔

ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (63فیصد )موٹر سائیکلز ایکسیڈنٹ کی ہے اس لیے وقت کی ضرورت ہے کہ روڈ ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کیا جائے اورلین کے نظم و ضبط کا خیال رکھیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں395ڈرائیوز22کم عمرڈرائیورز426مسافراور124پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے ۔

(جاری ہے)

اعدادو شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ207ٹریفک حادثات کی فون کالز لاہور کنٹر ول روم میںموصول ہوئیں، جن میں صوبائی درالحکومت217متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد86حادثات میں98متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان60حادثات میں72متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبرپررہا۔ واضح رہے کہ ان ٹریفک حادثات کے کل945متاثرین میں777مرد اور168خواتین شامل ہیںجبکہ زخمی ہونیوالوںمیں123فراد کی اوسط عمر18سال سے کم اور527افراد کی اوسط عمر 18سے 40سال کے درمیان جبکہ 295زخمی افراد کی اوسط عمر 40سال سے زائد ہے۔ان ٹریفک حادثات کے بیشتر واقعات میں626موٹر سائیکلز،121آٹو رکشے،87موٹر کاریں،46وین10مسافربسیں،25ٹرک اور92دوسری اقسام کی گاڑیاں شامل ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں