حکومت نوجوانوں کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہے‘ سید رفاقت علی

بدھ 12 دسمبر 2018 17:25

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیا سی معاون برائے اوقاف و مذہبی امور سید رفاقت علی نے کہا ہے کہ نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ اور اہم ستون ہیں ، وزیر اعظم عمران خا ن اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق نوجوانوں کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں۔

(جاری ہے)

نوجوانوں کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے سید رفاقت علی نے کہا کہ حکومت پنجاب کی طرف سے صوبہ بھر میں ای روز گار سنٹرز کی 40 برانچز مختلف کالجز و یونیورسٹیز میں قائم کی جا رہی ہیں جن سے ہزاروں طلبہ مستفید ہوسکیںگے ‘ ای روز گار سنٹرز کے پلیٹ فارم سے نوجوانوں کو روز گار کے بہترین مواقع میسر آئیں گے جس سے نوجوان جاب سیکرز کے ساتھ ساتھ جاب پرووائیڈر زبھی بن سکیں گے ‘پنجاب حکومت نوجوانوں کو بہترین مستقبل کے لیے انتہائی اہم اقدامات کر رہی ہے‘وزیر اعلیٰ پنجاب کے سیا سی معاون نے مزید بتایا کہ یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ ہائر ایجو کیشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر ای روز گار سنٹرز کا دائرہ کاردیگر شہروں میں ڈگری کالجز تک لے کر جائیں گے ‘نوجوان ملک و قوم کا مستقبل ہیں ‘ نوجوانوں کو قابلیت اور اہلیت کی بنا ء پران کے پائوں پر کھڑا کرنا حکومت کی اہم ذمہ داری ہے‘جلد مستقبل میںنوجوانوں کیلئے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کئے جا رہے ہیں جس سے ان کا مستقبل روشن ہو گا اور ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں