اقلیتی حقو ق کمیشن کے قیام سے ہر اقلیتی شہر ی کو بھی د یگر شہریو ں جیسے حقوق حا صل ہو نگے ‘اعجاز عالم

کر سمس پر وزیر اعلیٰ ر عثما ن بزدا ر نے غریب اور مستحق مسیحی بر ادر ی کیلئے 3 کر وڑ رو پے کے امداد ی پیکج کے اعلا ن کے ساتھ اقلیتی طلبا ء وطالبا ت کیلئے سکا لر شپ کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے اڑھائی کروڑ روپے بھی مختص کردیئے ہیں‘صوبائی وزیر انسانی حقوق وا قلیتی امور

بدھ 12 دسمبر 2018 17:36

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجازعالم آگسٹین نے کہا ہے کہ کر سمس ہمیں امن ومحبت کا درس دیتا ہے اورہم سب کو ملکر خو شیا ں با نٹنے کیلئے بلا تفریق کا وشیں جا ری رکھنا ہو ں گی ،پاکستا ن تحر یک انصا ف وہ واحد جما عت ہے جو قبضہ مافیا اور وراثتی سیا ست کے خلا ف ہے اور اقلیتی حقو ق کمیشن کے قیام سے ہر اقلیتی شہر ی کو بھی دیگر شہریو ں جیسے حقوق حا صل ہو سکیں گے ،کر سمس کے موقع پر وزیر اعلیٰ پنجا ب سر دا ر عثما ن بزدا ر نے غریب اور مستحق مسیحی بر ادر ی کیلئے 3 کر وڑ رو پے کے امداد ی پیکج کے اعلا ن کے ساتھ اقلیتی طلبا ء وطالبا ت کیلئے سکا لر شپ کے حصول کو یقینی بنانے کیلئے اڑھائی کروڑ روپے بھی مختص کردیئے ہیں۔

ان خیالات کا اظہا ر انہو ں نے گزشتہ روز پاسٹر ی انسٹیٹیو ٹ نقشبند کالو نی ، سینٹ میر یز کھتیڈریل چر چ،ملتان اور ڈسٹرکٹ جناح لائبریری ہال خانیوال میں منعقد ہ تقریبا ت سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا ۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجازعالم آگسٹین نے کہا کہ کر سمس کے موقع پر گرجا گھروں کی سکیو رٹی ،لا ئٹس اور صفا ئی وستھر ائی کے بہترین انتظا ما ت کئے جا ئیں گے ،مینارٹی امپاورمنٹ پیکج کو ہر اقلیتی تک لے کر جائیں گے ،میڈیکل و انجینئرنگ یونیورسٹیو ں اور ہائوسنگ سکیمو ں میں اقلیتو ں کے کو ٹہ کیلئے بھی کام جاری ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ اقلیتو ں کے مذہبی مقاما ت پر قبضے کسی طو ر بھی قبو ل نہیں ہے ۔ انہو ں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان تحر یک انصا ف کی حکو مت 2019 ء میں تمام گرجا گھروں کی زمینوں وغیرہ پر قبضوں کا خاتمہ یقینی بنائے گی۔بعد ازاں قلعہ کہنہ قاسم باغ میں پودا لگا کر شجر کاری مہم کے افتتاح کے موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گرین پنجاب کے خواب کو شرمندہ تعبیر کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، ہماری آئندہ کی نسلو ںکی بقا کا انحصار پاک وصاف ماحولیاتی سسٹم پر ہے اورصوبہ بھر میں5 ارب پودے لگانے کے ٹارگٹ کے حصول کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

انہوں نے مزید کہاکہ پنجاب حکومت نے ہر ضلع کو پودے لگانے کا ٹاسک دیا ہے، پبلک مقامات اور سکولوں میں شجر کاری مہم عروج پر ہے اس کے علاوہ انڈسٹریل زونز سے ملحقہ اراضی کو بھی گرین بیلٹس میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔تقریب کے اختتام پر صوبائی وزیر نے متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ ملکر کر سمس کیک کا ٹا اور ملکی تر قی وخو شحا لی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ملتا ن مدثر ریا ض ملک ،ایم پی اے مہندر پال سنگھ ،بشپ لیو را ڈ رک پال ،فادر جمشید البرٹ اوپی ،سرفراز کلیمنٹ ، پا سٹر فہیم عیسیٰ، فادریعقوب فاروق اوپی ،فادر سہرا ب یونس ، فادر جاوید خو رشید ،ڈ یو ڈ تاج دین ،پادر ی نعیم جا وید ،ارشاد نوا ب ، پیٹر ک حیا ت، پادر ی عاطف،پادری کامر ان ودیگر بھی موجود تھے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں