پی پی 168 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ (کل ) ہو گی ، تمام تیاریاں مکمل

پی ٹی آئی کے اسد کھوکھر ،(ن) کے رانا خالد قادری کے درمیان مقابلہ ہوگا

بدھ 12 دسمبر 2018 17:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 168 میں ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کل ( جمعرات ) ہو گی ،مذکورہ نشست مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہونے کے بعد چھوڑی تھی ۔ پی پی 168میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں تحریک انصاف کے ملک اسد کھوکھر اور مسلم لیگ (ن) کے رانا خالد قادری کے درمیان مقابلہ ہوگا جبکہ پیپلز پارٹی نے (ن) لیگ کی حمایت کا اعلان کررکھا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی حلقے میں ہونے والے ضمنی انتخاب کے لئے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں ۔ پولنگ کیلئے مجموعی طور پر 83پولنگ سٹیشنز بنائے گئے ہیں جن میں 16 کو حساس قرار دے کر سی سی ٹی وی کیمرے نصب کر دئیے گئے ہیں۔پولیس کی جانب سے بھی امن و امان کی صورتحال کیلئے سکیورٹی انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ یاد رہے کہ عام انتخابات میں خواجہ سعد رفیق نے اس نشست پرکامیابی حاصل کی تھی ۔ بعد ازاں انہوں نے عمران خان کی قومی اسمبلی کی چھوڑی ہوئی نشست این اے 131کے ضمنی انتخاب میں کامیابی حاصل کرنے پر صوبائی نشست سے استعفیٰ دیدیا تھا ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں