ایل ڈی اے کا غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن ‘چار عمارتیں مسمار ایک سربمہر

بدھ 12 دسمبر 2018 17:42

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء)لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ٹائون پلاننگ ونگ کے عملے نے غیر قانونی تعمیرات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران گزشتہ روز جوہر ٹائون اور فیصل ٹائون میں کارروائی کر کے چار عمارتیں مسماراور ایک سربمہر کر دی۔

(جاری ہے)

پلاٹ نمبر10بلاک آرجوہر ٹائون پر قائم ایک ریسٹورنٹ ‘پلاٹ نمبر228بلاک ایف پرقائم زیر تعمیر عمارت‘پلاٹ نمبر471بلاک ڈی پر قائم عمارت اور پلاٹ نمبر149بلاک سی ون فیصل ٹائون پر قائم عمارت کا فرسٹ فلور مسمارکر دیا اور پلاٹ نمبر18بلاک بی فیصل ٹائون پر قائم ایک غیر قانونی عمارت سربمہر کر دی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں