پولیس نے الیکٹریکل فورمین اور اسسٹنٹ کو ریلوے میٹریل چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا

بدھ 12 دسمبر 2018 18:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) ریلوے پولیس نے الیکٹریکل فورمین اور اسسٹنٹ کو ریلوے میٹریل چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

ایس پی ریلوے ملک عتیق کے مطابق الیکٹریکل فورمین علی اظہر ملک نے اپنے اسسٹنٹ لائن مین محمد شہزاد کے ساتھ 18عدد کنٹری وائر پائپ ریلوے ٹریک آفس سے چوری کئے ۔چوری کیا گیا ریلوے میٹریل سرکاری لوڈر وین پر لوڈ کر کے لیجایا جا رہا تھا۔دونوں ملزمان کے خلاف تھانہ ریلوے پولیس لاہور میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں