لاہور جنرل ہسپتال سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج کی صوبہ میں پہلی پوزیشن

سٹوڈنٹس کو اُن کی محنت کا ثمر ملا ،اساتذہ کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے،پرنسپل پروفیسر محمد طیب

بدھ 12 دسمبر 2018 19:47

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ایم بی بی ایس تھرڈ ائیر(پروفیشنل) 2018کے سالانہ نتائج میں لاہور جنرل ہسپتال سے منسلک امیر الدین میڈیکل کالج نے 98.

(جاری ہے)

97فیصد نتیجے کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کر لی اور یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے صوبے بھر کے 39میڈیکل کالجوںمیںنمایاں مقام حاصل کیا، اس کامیابی پر طلبا ء و طالبات اور اساتذہ کیلئے اپنے مبارکباد کے پیغام میں پرنسپل پی جی ایم آئی و اے ایم سی پروفیسر محمد طیب نے کہا ہے کہ اس کالج نے اپنی سابقہ روایا ت کو برقرار رکھتے ہوئے اس بار بھی میدان مار لیااور دیگر میڈیکل کالجز کے مقابلے میں ایسا نتیجہ دیا جس پر اس کالج کا ہر سٹوڈنٹ فخر کر سکتا ہے ،گزشتہ روز امیر الدین میڈیکل کالج کے شاندار رزلٹ پر طلباء و طالبات نے جشن منایا اوراظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ پی جی ایم آئی کے فارغ التحصیل ڈاکٹرز اور کالج کے سینئرز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ملک و قوم کی خدمت اور عالمی سطح پر اس ادارے کی نیک نامی کیلئے بھرپور جدوجہد کرتے رہیں گے،پروفیسر محمد طیب نے اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سٹوڈنٹس کو اُن کی محنت کا ثمر ملا اور اس پر اساتذہ کی ساری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے،انہوں نے کہا کہ میڈیکل کے پروفیشن سے وابستہ ہر طالب علم دوہری ذمہ داری کا حامل ہے کیونکہ اسے اپنی عملی زندگی میں کامیاب ہو کر دکھی انسانیت کی خدمت کی بھاری ذمہ داری ادا کرنا ہوتی ہے،انہوں نے کہا کہ امیر الدین میڈیکل کالج نے تھوڑے عرصے میں شاندار کامیابیاں حاصل کی ہیں اور اس میڈیکل کالج کا پہلا بیج ڈگریاں حاصل کرنے کے بعد عملی زندگی میں قدم رکھ چکا ہے،پروفیسر محمد طیب نے اس توقع کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی اسی جو ش و جذبے کو جاری رکھا جائے گا اورطلباء و طالبات محنت اور لگن کے ساتھ تعلیمی سرگرمیوں میں نام پید ا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں