وائس چیئرپرسن او پی سی وسیم اختر سے سماجی تنظیم ہیومن اکارڈ ٹرسٹ کے وفد کی ملاقات

بدھ 12 دسمبر 2018 21:33

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) وائس چیئرپرسن اوور سیز پاکستانیز کمیشن ( او پی سی )وسیم اختر سے سماجی تنظیم ہیومن اکارڈ ٹرسٹ کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کے ارکان نے وسیم اختر کو اپنی تنظیم کے اغراض و مقاصد خصوصاً لاہور میں ہونے والے عالمی امن مارچ کے حوالے سے آگاہ کیا۔ وائس چیئرپرسن او پی سی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سماجی تنظیمیںملک میںرواداری ،امن، بھائی چارے اور یگانگت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)

سماجی تنظیموں سے وابستہ افراد اور نوجوان کسی بھی معاشرے میں خصوصی اہمیت کے حامل ہوتے ہیںاور ان کی کاوشوں سے ہم اپنے ملک میں بھی ایک مثبت تبدیلی عمل میں لا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تشدد سے پاک معاشرے ہی درحقیقت ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں اور عالمی امن مارچ اس حوالے سے تنظیم کے پیغام کو مزید فروغ دے گا۔ وفد کے ارکان میں چیئرمین کلیم شہریار، چیف کوآرڈینٹر جاوید اختر بھٹی، ایگزیکٹو ممبر عامر خلیل، ظہیر احمد اور ریاض احمد شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں