پاکستان میں ہر طرح کی مذہبی آزادیاں حاصل ہیں ‘فرید احمد پراچہ

بدھ 12 دسمبر 2018 22:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے مذہبی پابندیوں کے لحاظ سے پاکستان کو بلیک لسٹ میں ڈالنے کے امریکی دبائو کی پر زور مذمت کی ہے اور کہاہے کہ پاکستان ایک آزاد ملک ہے اور آئین پاکستان کا پابند ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں ہر طرح کی مذہبی آزادیاں حاصل ہیں ، یہاں عدالتی نظام موجود ہے امریکہ کو کیا حق پہنچتاہے کہ وہ پاکستان پر دبائو ڈالے ۔

انہوںنے کہاکہ خود امریکہ دنیا بھر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہاہے اور انسانی تاریخ میں سب سے بڑھ کر ریاستی دہشتگردی کا مرتکب ہے ۔ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ اس سلسلہ میں امریکہ کے ہر دبائو اور ہر مطالبہ کا پوری جرأت سے جواب دے اور بزدلانہ طرز عمل سے اجتناب کرے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں