چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے زیراہتمام آرٹ نمائش کا انعقاد

بدھ 12 دسمبر 2018 22:37

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے زیراہتمام آرٹ نمائش 2018 کا انعقاد کیا گیا ہے جو مورخہ 28دسمبر 2018 تک رہے گی۔ اس کا افتتاح 12 دسبمر 2018 کو ہوا۔ افتتاحی تقریب میں مشہور آرٹسٹ مس افق احسان نے شرکت کی۔ تقریب سے مس افق احسان اور پراجیکٹ ڈاریکٹر ڈاکٹر عائشہ سعید نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معاشرے میں آرٹسٹ کی اہمیت کو اجاگر کیا جائے۔

نمائش میں بچوں کے بنائے ہوئے کام کو سراہا گیا کے آرٹ اور کریٹیوٹی دماغی نشو و نما کے لیے بہت ضروری ہے۔ مس افق احسان نے کہا کہ بچوں اور خاص طور پر خصوصی بچوں میں رنگوں کے ذریعے آرٹ تھراپی کی جاسکتی ہے اور وہ اس پر بہت کام کر چکی ہیں اور مزید کر رہی ہیں۔ اس نمائش میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت امام حسین علیہ السلام، مختلف پیغمبر علیہ اسلام کی بہت سی اسلامی کہانیاں، قائداعظم محمد علی جناح ، علامہ محمد اقبال، اسلامی کیلیگرافی، مولانا رومی، چائلڈ لیبر، چائلڈ رائٹس، پیبلو پیکاسو، اینوائرمنٹ پروٹیکشن، کے پوسٹرز آویزاں کئے گئے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ہینڈی کرافٹس اور پوٹری ورکس کو بھی نمائش کا حصہ بنایا گیا۔ اس افتتاحی تقریب میں چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے ممبر بچوں اور بچیوں، خصوصی بچوں اور بہت سے پبلک سیکٹر اور پرائیویٹ سکولز کے طلباء نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں