لاہور کی 27سڑکوں پر الیکٹرسٹی میٹرز لگانے کا فیصلہ

بدھ 12 دسمبر 2018 22:43

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 دسمبر2018ء) لارڈمیئر بلدیہ عظمیٰ لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید اور چیف لیسکو مجاہد پرویز چٹھہ کی زیر صدارت ٹائون ہال میںسٹریٹ لائٹس اور لیسکو واجبات کی ادائیگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔جس میں بلدیہ عظمیٰ کا شہر کی ستائیس سڑکوں پر الیکٹرسٹی میٹرز لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں چیف آفیسر محمود مسعود تمنا ، میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر زاہد کریم، ایم او فنانس یوسف سندھو، ایکسئین شیک طاہر، ڈی سی ایم لیسکو وسیم اقبال، ایکسئین سول لائن ڈویژن رائو کامران اور ریونیو آفیسر شجر حسین سمیت دیگرافسران بھی موجود تھے۔

میئر لاہور نے بتایاکہ لیسکو کے تیس کروڑ روپے کے واجبات ہیں تاہم ایک دو روز میں 10کروڑ روپے ادا کر دئیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

لیسکو اور بلدیہ عظمیٰ مل کر طے کرلیں تو واجبات کی فوری ادائیگی کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ قبل ازیں لیسکو کو فکس ادائیگی کی جاتی تھی تاہم لیسکو اوربلدیہ عظمیٰ کی متفقہ تصدیق پر معاملہ حل کر لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ سروے کے مطابق 419کلو واٹ بجلی کا بل دینے پر اتفاق ہوا لیکن بلدیہ عظمیٰ لاہور379کلو واٹ کے بجلی کے واجبات دینے کو تیار ہے۔

کرنل (ر) مبشر جاوید نے ہدایت کی کہ وسائل ہو نا ہوں پورے شہر کی سڑکوں کو روشن رکھنا بلدیہ عظمیٰ کی ذمہ داری ہے۔ بعدازاں لیسکو چیف نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ بلدیہ عظمیٰ کے افسران کی شکایت کا فوری ازالہ کیا جائے اور کسی بھی قسم کے عدم تعاون کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں