مہنگائی نے غریب کا کچومر نکال دیا بے روزگاری اورمہنگائی آسمان کی بلندیوںکو چھورہی ہے،سوزویلفیئر فائونڈیشن

ان حالات میںغریب جائیںتو جائیںکہاں تبدیلی کے دعویداروںنے عوام کوسبز باغ دکھا کر دھوکہ دیاہے ریاست مدینہ کے نعرے لگانے والوںکوشاید معلوم نہیںہے کہ مدینہ کی ریاست میںایسانہیںہوتاتھا،جنرل سیکر ٹری مہراظہر حسین وینس

بدھ 12 دسمبر 2018 22:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) مہنگائی نے غریب کا کچومر نکال دیا بے روزگاری اورمہنگائی آسمان کی بلندیوںکو چھورہی ہے ان حالات میںغریب جائیںتو جائیںکہاں تبدیلی کے دعویداروںنے عوام کوسبز باغ دکھا کر دھوکہ دیاہے ریاست مدینہ کے نعرے لگانے والوںکوشاید معلوم نہیںہے کہ مدینہ کی ریاست میںایسانہیںہوتاتھا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار سوزویلفیئر فائونڈیشن کے جنرل سیکر ٹری مہراظہر حسین وینس نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوںنے کہا کہ غریب بنیادی سہولتوںسے محروم ہوگیاہے آئے روز چوری اورڈٖکیتی کی وارداتیںہورہی ہیںایسامعلوم ہوتاہے کہ جیسے ملک میںحکومت نام کی کوئی چیز ہی نہیںہے ۔

پولیس اوردوسرے سرکاری محکمے عوام کو بے دردی سے لوٹنے میںمصروف ہیںکوئی غریبوںکا پرسان حال نہیںہے ۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت عوام کو ریلیف دینے کے بجائے ان کے سروںسے چھتیںتک چھین کرلے گئی ہے اس سخت سردی میںبھی غریب اپنے بچوںکو کھلے آسمان تلے لے کر بیٹھے ہیں کیایہ ظلم کی انتہانہیںہے انہوںنے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ ان غریبوںکے بچوںپرترس کھائیںاور اک نظر کرم کی ادھربھی فرمائیںیہ بھی اسی پاکستان کے باشندے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں