اسلام کے نام پر معرض وجود میںآنی والی مملکت خداداد میں شراب کے خلاف قانو ن کا منظور نہ ہونا بڑا المیہ ہے،میاںمحمد اویس

بدھ 12 دسمبر 2018 22:51

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) شراب ہرمذہب میں حرام ہے اور اسلام میںتو شراب کو نجس کہاگیا ہے اسلام کے نام پر معرض وجود میںآنی والی مملکت خداداد میںاس کے خلاف قانو ن کا منظور نہ ہونابہت بڑا المیہ ہے۔

(جاری ہے)

مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل میاںمحمد اویس نے قومی اسمبلی میںشراب کے بل پر اپوزیشن کی مخالفت پر اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہاہے کہ ایک ہندو کا شراب پر پابندی کابل پیش کر نااور مسلمان ممبران کا اس پر واویلا کرنا اور بل کا پاس نہ ہونا تشویش ناک ہے انہوںنے کہاکہ یہ ملک کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیاگیاتھا اور اس میںکلمے والے قانو ن نافذکرنے سے ہی امن قائم ہوسکتاہے جب تک اس ملک میںقرآن وسنت کا نظام قائم نہیںہوتاملک ترقی کی راہ پر گامزن نہیںہوسکتاانہوںنے کہاکہ ریاست مدینہ کی بات کرنے والی حکومت خود دیکھ لے کہ ریاست مدینہ ایسے بنتی ہے۔

شراب ،سود ،فحاشی وعریانی اور بے حیائی کے ہوتے ہوئے ریاست مدینہ کا خواب شرمندہ تعبیر نہیںہوسکتا۔انہوںنے کہاکہ حضورنبی کریم ﷺ کا اسوہ حسنہ پوری دنیاکے لیے مشعل راہ ہے ہمارے حکمران بھی نبی پاکﷺ کی سیرت طیبہ سے استفادہ حاصل کریں اور ملک میںاسلامی نظام کو رائج کرکے اس کو امن کا گہوارہ بنائیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں