پانچ ڈویژن میں ہائی کورٹ بنچز قیام کے معاملہ

پانچ ڈویژنزکی بارز کے صدور نے ہڑتال اور تالہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا

بدھ 12 دسمبر 2018 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 دسمبر2018ء) پانچ ڈویژن میں ہائی کورٹ بنچز قیام کے معاملہ پر پانچ ڈویڑنز کی بارز کے صدور نے ہڑتال اور تالہ بندی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ ذرائع کے مطابق وکلاء رہنمائوں کی چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ سے خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ انوار الحق، جسٹس سردار شمیم احمد اور جسٹس مامون رشید شیخ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

وکلاء رہنمائوں نے پانچ ڈویڑنوں کی سطح پر رجسٹری کاونٹرز بنانے کیلئے درخواست دی۔ فاضل ججز نے درخواست انتظامی کمیٹی کو بھیج دی۔ وکلاء رہنماوں نے فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، ساہیوال اور ڈی جی خان میں لاہور ہائی کورٹ کے دائری کاونٹرز بنانے کیلئے درخواست دی۔ پانچ ڈویڑنوں کے ضلعی صدور کل متعلقہ سیشن ججز سے ملاقاتیں کریں گے۔ ملاقات میں مختلف معاملات کو حل کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وکلاء رہنماوں کا متفقہ موقف تھا کہ آج پنجاب بھر میں کسی بھی قسم کی کوئی ہڑتال نہیں ہوگی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں