ایوان اقبال میں جشن اقبال کے حوالے سے تقریبات جاری

بدھ 12 دسمبر 2018 23:32

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ایوان اقبال میں جاری "جشن اقبال" کے دوسرے دن پہلے سیشن میں سکول طلبہ کے درمیان تقریری و خطاطی مقابلہ جات اورٹیبلو پیش کیے گئے۔یوتھ امپاورمنٹ سوسائٹی نیاپنے پہلے "کل پاکستان تقریری مقابلہ"کا انعقاد کیا، جس میں پاکستان بھر سے 25 ٹیمیں اور 44 شرکا شامل تھے۔نوجوان موٹیوویشنل سپیکرز تقویٰ احمد اور عبداللہ سمین نے اقبال اور نوجوان کے موضوع پر خطاب کیا۔

پروفیسر زاہد منیر عامر صاحب نے فکر انگیز اور پٴْرمغز خطاب کیا۔ انھوں نے فکر اقبال اور اقبال شناسی کی اہمیت کواجاگر کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اقبال، رومی اور قرآن کی تکون کو تھام لینے سے نوجوان کائنات تسخیر کرسکتے ہیں۔ جشنِ اقبال میں "اخوت کی جہانگیری" کے عنوان پر منعقد پروگرام میں پاکستان کے فخر قابل ترین شخصیات نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

جس میں صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اجمل چیمہ ، چیئرمین انڈس ہسپتال ڈاکٹر عبد الباری، چیئرمین اخوت فاؤنڈیشن ڈاکٹر امجد ثاقب، چیف ایگزیکٹو شاہد آفریدی فاؤنڈیشن ذیشان احمد ، چیئرمین چلڈرن ہارٹ فاؤنڈیشن فرحان احمد نے شرکت کی۔ اجمل چیمہ صاحب کا کہنا تھا کہ یوتھ معاشرے میں تبدیلی لاسکتی ہے۔ڈاکٹر امجد ثاقب صاحب کا کہنا تھا کہ لیڈر وہ ہوتا ہے جو اپنی کمزوری کو طاقت بناتا ہے۔

خلوص کے ساتھ کام کرنے والوں کے ساتھ تمام قوتیں ہم رکاب ہوجاتی ہیں۔ڈاکٹر عبدالباری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہماری پہچان ہے اور ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔ جناب ذیشان احمد نے یوتھ کو پاکستان کا روشن مستقبل قرار دیا۔جشنِ اقبال میں منعقد یوتھ جرگہ میں صوبائی وزیر یوتھ افیئرز رائے تیمور نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نوجوانوں کے ایشوز پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔ 17 دسمبر کو حکومت پنجاب یوتھ پالیسی کا اعلان کرے گی جس میں نوجوانوں کے لیے اہم اقدامات شامل ہوں گے۔غزل نائٹ میں ابرارالحق ، جواد احمد ، وارث بیگ اور حنا نصراللہ نے اپنے منفرد اور خوب صورت انداز میں کلام اقبال پیش کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں