پنجاب فوڈ اتھارٹی نے صوبہ بھر میں 213 مقامات سے فروٹین نامی جوس کو مارکیٹ سے اٹھوا دیا

لاہور زون میں 85، راولپنڈی 112 ، جنوبی پنجاب میں 16 مقامات کی چیکنگ کی گئی

بدھ 12 دسمبر 2018 23:33

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بین شدہ فوڈ کلر استعمال کرنیوالے فروٹین نامی جوس کو مارکیٹ سے اٹھوانا شروع کر دیا ۔ممنوعہ فوڈ کلر ای120 کے استعمال پر صوبہ بھر میں 213 مقامات سی898 پیکس فروٹین نامی جوس کو مارکیٹ سے اٹھوا دیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق حشرات سے حاصل کر دہ کلر (کارمین) یا ای 120 پر مکمل پابندی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر مارکیٹ میںفروٹین (امرود جوس) کے نام پر بکنے والی پراڈکٹ کو ممنوعہ کلر کے استعمال پر مارکیٹ سے اٹھوانا شروع کر دیاہے۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے صوبہ بھر میں 213 مقامات سے 898 پیکس جوس کو مارکیٹ سے اٹھوا دیا۔

(جاری ہے)

پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور زون میں 85، راولپنڈی 112 جبکہ جنوبی پنجاب میں 16 مقامات کی چیکنگ کی ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ فروٹین (امرود جوس) کے نام پر بکنے والی پراڈکٹ میں ممنوعہ فوڈ کلر ای120 کا استعمال کیا جارہا تھا۔ حشرات سے حاصل کر دہ کلر (کارمین) یا ای 120 پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین میں بین ہے۔رواں سال چوپا چپس نامی لالی پوپ پر بھی ای 120 کلر کے استعمال پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ کیپٹن(ر) محمد عثمان کامزید کہنا تھا کہ ممنوعہ فوڈ کلر ای 120 (کارمین) کے علاوہ کارمینک ایسڈ اور کوچینیل کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔صوبہ بھر میں اشیائے خورونوش کی تیاری میں فوڈ کلر ای 120 کا استعمال مکمل طور پر ممنوع ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں