ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کی زیر صدارت آپریشنز اور لائسنسنگ ونگ کی کارکردگی بارے جائزہ اجلاس

آپریشن اور لائسنسنگ ونگز کی کارکردگی تسلی بخش، دسمبر کے اہداف کو مزید بڑھایا گیا ہے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی

بدھ 12 دسمبر 2018 23:33

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر ) محمد عثمان کی ہدایت پرادارے کی آپریشنز اور لائسنسنگ ونگ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اور نئے اہداف کا تعین کیا گیا۔ آپریشن ونگ نے گزشتہ ماہ صوبہ بھر میں 34629 مقامات کی چیکنگ کے دوران 663 کو سیل جبکہ22524 کو نوٹس اور2236 مقامات کو جرمانے کیے ۔

ماہ نومبر میں 12ہزار618 فوڈ بزنس آپریٹرز کو لائسنس جاری کیے گئے۔تفصیلات کے مطابق ڈی جی فوڈاتھارٹی کی صدارت میں آپریشنز اور لائسنسنگ ونگ کی ماہانہ کارکردگی کاجائزہ لیا گیا اور نئے اہداف کا تعین کیا گیا۔آپریشنز ونگ نے گزشتہ ماہ 34ہزار629 مقامات کی چیکنگ کے دوران 663 کو سیل کیا گیا۔صوبہ بھر میں22524 کواصلاحی نوٹس جبکہ2236 مقامات کو جرمانے کیے گئے۔

(جاری ہے)

لائسنس ونگ نے ماہ نومبر میں 12ہزار618 فوڈ بزنس آپریٹرز کو مختلف کیٹگریز کے لائسنس جاری کیے ۔اجلاس میںآپریشن اور لائسنسنگ ونگز کی کارکردگی تسلی بخش قرار دیتے ہو ئے دسمبر کے اہداف کو مزید بڑھایا گیا ہے۔ڈی جی فوڈا تھارٹی کا کہنا تھا کہ آپریشنز ٹیموں کی استعداد کار بڑھانے کے لیے غیر ملکی ماہرین سے ٹریننگ کا اہتمام بھی کیا گیا۔کیپٹن (ر) محمد عثمان کا مزید کہنا تھا کہ ماہانہ اہداف مقرر کرنے سے کام کی روانی کے ساتھ ساتھ بہتر اورمثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں