چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے زیراہتمام آرٹ ایگزیبشن 2018 کا انعقاد

بدھ 12 دسمبر 2018 23:33

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے زیراہتمام آرٹ ایگزیبشن 2018 کا انعقاد کیا گیا ہے ۔یہ نمائش 28دسمبر 2018 تک جاری رہے گی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر عائشہ سعید نے کہاکہ معاشرے میں آرٹسٹ کی اہمیت کو اُجاگر کیا جائے۔ نمائش میں بچوں کے بنائے ہوئے کام کو سراہا گیا۔

مس افق احسان نے کہا کہ بچوں اور خاص طور پر خصوصی بچوں میں رنگوں کے ذریعے آرٹ تھراپی کی جاسکتی ہے اور وہ اس پر بہت کام کر چکی ہیں اور مزید کر رہی ہیں۔

(جاری ہے)

اس نمائش میں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت امام حسین علیہ السلام، مختلف پیغمبر علیہ اسلام کی بہت سی اسلامی کہانیاں، قائداعظم محمد علی جناح ، علامہ محمد اقبال، اسلامی کیلیگرافی، مولانا رومی، چائلڈ لیبر، چائلڈ رائٹس، پکاسو، ماحولیاتی تحفظ سمیت دیگر موضوعات پر پوسٹرز آویزاں کئے گئے۔

اس کے علاوہ ہینڈی کرافٹس اور پوٹری ورکس کو بھی نمائش کا حصہ بنایا گیا۔ اس افتتاحی تقریب میں چلڈرن لائبریری کمپلیکس کے ممبر بچوں اور بچیوں، خصوصی بچوں اور بہت سے پبلک سیکٹر اور پرائیویٹ سکولز کے طلباء نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب میں مشہور آرٹسٹ مس افق احسان نے بھی شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں