جامع مسجد منصور ہ میں غیر مسلم کا قبول اسلام

بدھ 12 دسمبر 2018 23:33

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) مرکز جماعت اسلامی منصورہ کی جامع مسجد میں رحمت مسیح نامی مسیحی نے اسلام قبول کرلیا ہے۔ نائب امیر جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس نے رحمت مسیح کو کلمہ شہادت پڑھایا اور ان کا اسلامی نام رحمت اللہ رکھا۔

(جاری ہے)

رحمت اللہ نے کہاہے کہ میں نے تین دن تک خواب میں لوگوں کو قرآن پڑھتے دیکھا، لوگوں کو قرآن پڑھتے دیکھ کر میرے دل میں بھی قرآن کی محبت پیدا ہوگئی تھی ۔ امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق ، لیاقت بلوچ اور حافظ محمد ادریس نے رحمت اللہ کو اسلام قبول کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے استقامت کی دعا کی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں