پنجاب بھر میں قائم دانش سکولوں میں چھٹی جماعت میں داخلے کے لیے درخواستیں 15دسمبرتک جمع ہونگی

بدھ 12 دسمبر 2018 23:35

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) پنجاب بھر میں قائم دانش سکولوں میں چھٹی جماعت میں داخلے کے لیے درخواستیں 15دسمبرتک جمع ہونگی جبکہ داخلہ ٹیسٹ 23دسمبر بروز اتوار کو ہوگا۔دانش سکولوں میں وہ بچے داخلہ کے اہل ہیں جن کے والدین کی ماہانہ آمدن 15ہزار سے زیادہ نہیںیا وہ بچے جن کے والدین وفات پا چکے ہیںیا والد فوت ہوچکا ہے اور بچہ ماں کے ساتھ رہتا ہو یا والدین میں سے کوئی ایک معذور ہو۔

اسکے علاوہ جووالدین ان پڑھ ہوں اور انکی کوئی غیر منقولہ جائیداد اور مستقل ذریعہ آمدن نہ ہو۔ والدین نیم ہنر مند یا محنت کش طبقے سے تعلق رکھتے ہوں۔چھٹی جماعت میں داخلہ کے لیے بچوں کی عمر کی حد 10سی12سال اور بچیوں کے لیے 10سی13سال مقرر ہے۔علاوہ ازیں سیلف فنانس بچوں کے لیی10فیصد کوٹہ مخصوص ہے۔

(جاری ہے)

دانش سکولوں میں داخلے کے لیے صوبہ پنجاب کے علاوہ تینوں صوبوں بشمول گلگت بلتستان ،فاٹا،سوات اور آزاد جموں و کشمیر کے لیے نشستیں مختص کی گئی ہیں۔

داخلہ فارم متعلقہ تحصیل کے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر)زنانہ و مردانہ (کے دفاترکے علاوہ چشتیاں،رحیم یار خان،راجن پور،اٹک،حاصل پور ،میانوالی،وہاڑی،اور ڈی جی خان میں قائم دانش سکولزسے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ دانش سکولز"غربت کا خاتمہ بذریعہ تعلیم"کی پالیسی کے تحت قائم ہیں ان اقامتی اداروں میں غریب،یتیم،مسکین اور نادار بچوں کو بلا معاوضہ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ رہائش،خوراک،لباس اور دیگر ضروریات زندگی مہیا کی جاتی ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں