نیوائیر نائٹ، سٹی ٹریفک پولیس نے ون ویلنگ اور تیزرفتاری کو روکنے کیلئے عملی اقدامات شروع کر دئیے

بدھ 12 دسمبر 2018 23:35

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) چیف ٹریفک آفیسر لاہور کیپٹن(ر)لیاقت علی ملک نے کہاکہ ون ویلرز کی موٹر سائیکل تیار کرنے والے مکینک،ورکشاپ مالکان اور ویلرز بھی جیل کی ہوا کھائیں گیں،سٹی ٹریفک پولیس نے نیو ائیر نائٹ کے پیش نظر ون ویلنگ کی روک تھام کے لئے عملی اقدامات کرنا شروع کر دیئے ہیں،اس ضمن میں ڈی سی لاہور کو خط لکھ دیا گیا ہے کہ موٹر سائیکل مکینکس اور ورکشاپ مالکان کو تنبیہ کریں کہ وہ ایسی موٹر سائیکل تیار نہ کریں،کارروائی کیصورت میں ایسے افراد بھی جیل کی ہوا کھائیں گیں،ان کا کہناتھا کہ ایسے افراد کی حوصلہ شکنی کی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں۔ون ویلنگ ایک خونی کھیل ہے جس کے اثرات ساری عمر کیلئے بھگتنا پڑتے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں