پروموشن بورڈ کا اجلاس، 23 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز اور 26 ہیڈ کانسٹیبلز کی ترقی

بدھ 12 دسمبر 2018 23:35

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) لاہور پولیس عوام الناس کو تحفظ کی فراہمی کیلئے دن رات فرائض سرانجام دینے والے اپنے افسران اور جوانوں کی ترقی کے معاملات پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔

(جاری ہے)

اسی تسلسل میں گذشتہ روز سی سی پی او آفس میں پروموشن بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ایس ایس پی ایڈمنسٹریشن منتظر مہدی نے کی جبکہ ایس ایس پی آپریشنز لاہور کیپٹن(ر) مستنصر فیروزنے بھی بورڈممبر کی حیثیت سے اجلاس میں شرکت کی۔

مجموعی طور پر 49 اہلکاروں کو ترقی دینے کے احکامات جاری کیئے گئے۔اجلاس میں اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے کیسز زیر غور آئے،اچھے ریکارڈ اور سینارٹی کے حامل 23 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز کو سب انسپکٹرز جبکہ 26 ہیڈ کانسٹیبلز کو اسسٹنٹ سب انسپکٹر کے عہدے پر ترقی دینے کے احکامات جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں