وائس چیئرمین او پی سی وسیم اختر سے ہیومن اکارڈ ٹرسٹ کے وفد کی ملاقات

بدھ 12 دسمبر 2018 23:38

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) وائس چیئرمین اوور سیز پاکستانیز کمیشن ( او پی سی ) وسیم اختر سے سماجی تنظیم ہیومن اکارڈ ٹرسٹ کے وفد نے ملاقات کی، وفد کے ارکان نے وسیم اختر کو اپنی تنظیم کے اغراض و مقاصد خصوصاً لاہور میں ہونے والے عالمی امن مارچ کے حوالے سے آگاہ کیا، وائس چیئرمین او پی سی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سماجی تنظیمیں ملک میں رواداری، امن، بھائی چارے اور یگانگت کے فروغ میں اہم کردار ادا کر سکتی ہیں، سماجی تنظیموں سے وابستہ افراد اور نوجوان کسی بھی معاشرے میں خصوصی اہمیت کے حامل ہوتے ہیںاور ان کی کاوشوں سے ہم اپنے ملک میں بھی ایک مثبت تبدیلی عمل میں لا سکتے ہیں، انہوں نے کہا کہ تشدد سے پاک معاشرے ہی درحقیقت ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہو سکتے ہیں اور عالمی امن مارچ اس حوالے سے تنظیم کے پیغام کو مزید فروغ دیگا، وفد کے ارکان میں چیئرمین کلیم شہریار، چیف کوآرڈینٹر جاوید اختر بھٹی، ایگزیکٹو ممبر عامر خلیل، ظہیر احمد اور ریاض احمد شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں