حکومت کی نئی لیبر پالیسی قابل تحسین ہے،رانا عبدالسمیع

بدھ 12 دسمبر 2018 23:38

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما رانا عبدالسمیع نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی نئی لیبر پالیسی قابل تحسین ہے ، صوبائی وزیر لیبر و محنت کی کارگردگی بہترین ہے، نئی لیبر پالیسی کے تحت مزدوروں اور صنعتی کارکنوں کی فلاح و بہبود اور ان کے مسائل کے حل اور انہیں صحت اور تعلیم سمیت زندگی کے ہر شعبے میں ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائیگا، جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ نئی لیبر پالیسی کے تحت مزدوروں کیلئے کالونیاں تعمیر کی جائیں گی، چائلڈ لیبر، جبری مشقت اور بیروزگاری کا خاتمہ کیا جائیگا، مزدوروں کے بچوں کیلئے سکولوں میں داخلے کو یقینی بنایا جائیگا، تنخواہ میں اضافہ، بعد از ریٹائرمنٹ، مفت میڈیکل ہیلتھ کارڈز کا اجرا اور گھریلو ملازمین کے حقوق کیلئے قانون سازی سمیت کارکنوں کو کئی اور سہولتوں کی فراہم یقینی بنائی جائیگی، انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر و ترقی میں محنت کش برادری نے بنیادی کردار ادا کیا لیکن افسوس کہ انہیں گزشتہ حکومتوں نے بری طرح نظرانداز کیا، جبکہ امیروں کے بچے حکمرانی کے مزے لوٹ رہے تھے اور انہیں منتخب کرا کے اس مقام تک پہنچانے والوں کے بچے سڑکوں پر رلتے رہے، تحریک انصاف کی پنجاب حکومت نے پہلی بار جامع لیبر پالیسی دی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں