اپوزیشن کو پی ٹی آئی جیسی عوامی حکومت ہضم نہیں ہو رہی،ارمغان صادق

بدھ 12 دسمبر 2018 23:38

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ارمغان صادق نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کو اس وقت اپوزیشن کی آڑ میں ایک مافیا سے مقابلہ کرنا پڑ رہا ہے، (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی جنہوں نے باریاں لگا رکھی تھیں ان کو پی ٹی آئی جیسی عوامی حکومت ہضم نہیں ہو رہی ہے اور ان کی ہر وقت یہ کوشش ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح سے حکومت کو ڈی ریل کیا جائے لیکن عوام کی طاقت عمران خان کے پہلے بھی ساتھ تھی اور اب بھی ہے ، جبکہ عوام اپوزیشن کی منفی سیاست کو بھی دیکھ رہی ہے، اپوزیشن کی یہ ہر وقت کوشش ہوتی ہے کہ کسی نہ کسی طرح سے حکومت کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کی جائیں لیکن اپوزیشن کو ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑ رہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ عجیب بات ہے کہ (ن) لیگ جو مجموعی طور پر پنجاب میں 35سال تک حکومت میں رہی وہ نئی حکومت سے صرف سو دنوں میں ہی تبدیلی مانگ رہی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں