نئے پاکستان میں جمہوریت کو نہیں کرپٹ مافیا کو خطرہ ہے،عرفان عباسی

بدھ 12 دسمبر 2018 23:40

لاہور۔12 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما عرفان عباسی نے کہا ہے کہ نئے پاکستان میں جمہوریت کو نہیں کرپٹ مافیا کو خطرہ ہے، (ن) لیگ اور پی پی پی نے دس سال ملکی وسائل کے ساتھ کھلواڑ کیا، لوٹی گئی دولت کی واپسی ہی ملکی ترقی کا واحد حل ہے، وہ گزشتہ روز پارٹی آفس میں پارٹی رہنمائوں سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کر رہے تھے ، انہوںنے کہاکہ شہباز شریف اور ان کے حواری سند یافتہ مافیا ہیں، (ن) لیگ اور پی پی پی نے کرپشن میں سب کو پیچھے چھوڑ دیا، ان کرپٹ عناصر نے جتنی کرپشن کی ہے یہ کسی رعایت کے مستحق نہیں، انہوں نے مزید کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت خلوص نیت اور دل وجان سے عوامی خدمت کر رہی ہے، عوام کی خدمت کیلئے اقتدار میں آئے ہیں، اس کے سوا ہمارا کوئی اور ایجنڈا نہیں، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ملک کو درست سمت کی جانب گامزن کردیا ہے اورملک و قوم کی تقدیر بدل کر نئے پاکستان کے خواب کو حقیقت میں بدلیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں