ہسٹری میوزیم مواد اور جدت کے اعتبار سے تاریخ کا بہترین مطالعہ فراہم کرتا ہے، وزیر معدنیات

جمعرات 13 دسمبر 2018 16:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر معدنیات نے جمعرات کو اپنے آفس میں طلباء و طالبات کے وفد سے ملاقات میں کہا ہے کہ لاہور میں قائم ہسٹری میوزیم مواد اور جدت کے اعتبار سے تاریخ کا بہترین مطالعہ فراہم کرتا ہے،طلباء و طالبات سمیت ہر شعبہ عمر کے افراد کیلئے ہسٹری میوزیم دلچسپی کا مواد رکھتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ عالمی شہرت یافتہ و آسکر ایوارڈ ونر شرمین عبید چنائے کی سرپرستی میں سٹیزن آرکائیو آف پاکستان کی ٹیم نے نیشنل ہسٹری میوزیم کو بڑی خوبصورتی سے بین الاقوامی معیاروں کے مطابق پاکستان کی تاریخ کے ہر موڑ اور منظر کو ڈیجیٹلی پیش کررہا ہے۔

میوزیم کی ڈیجیٹل دیواریں اور اس کے مختلف حصے تحریک و قیام پاکستان اور آج کے پاکستان کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پہلی مرتبہ منفرد آڈیو، ویڈیو اور ڈیجیٹل نیشنل ہسٹری میوزیم تحریک قیام پاکستان اور تاریخ پاکستان کے نادر و نمایاں پہلوؤں کو بڑی خوبصورتی سے اجاگر کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں