پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام کرتار پور راہداری پر سیمینار کا انعقاد

جمعرات 13 دسمبر 2018 17:16

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام ’جنوبی ایشیا کی سکھ برادری کیلئے کرتار پورراہداری کھولنے کے فوائد’ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر یونیورسٹی آف ایجوکیشن شعبہ ہسٹری سے پروفیسر ڈاکٹر اختر سندھو، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی شعبہ پنجابی سے اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر کلیان سنگھ کلیان ، ڈائریکٹر سنٹر فار سائوتھ ایشین سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، فیکلٹی ممبران اور ایم فل/پی ایچ ڈی سکالرز نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اپنے خطاب میں پروفیسر ڈاکٹر اختر سندھو نے ہندوستان آزاد ہونے پرپنجاب دوحصوں میں تقسیم ہوا اور سکھوںکے کئی مذہبی رہنمائوں کے مزار پاکستان میں آنے کے باعث بھارتی سکھ کمیونٹی کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے لمبا سفر طے کرنا پڑتا تھا۔اس ضمن میں کرتار پور راہداری منصوبہ نہ صرف سکھ کمیونٹی بلکہ پاکستان اور بھارت دونوں کے لئے اہمیت کا حامل ہے۔ ڈاکٹر کلیان سنگھ کلیان نے کہا کہ کرتار پور راہداری منصوبہ مکمل ہونے کے بعد دونوں اطراف کی سکھ کمیونٹی کو فائدہ دے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سکھ کمیونٹی بھارت جبکہ بھارت کے سکھ پاکستان آکر اپنے مذہبی رہنمائوں کے مزاروں کی زیارت کر سکیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں