نیا پاکستان ہماری منزل ہے اور اس منزل کے حصول کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں‘میاں اسلم اقبال

محکمہ صنعت و تجارت کو 60لاکھ روز گار کے نئے مواقع پیدا کرنے کا ہدف انشاء اللہ صنعتوں کو فروغ دے کر حاصل کرینگے ‘صوبائی وزیر

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ سابق حکمرانو ں کی لوٹ مار اور غلط ترجیحات کے باعث ملک کے ادارے تباہ ہوئے ،معیشت کو نقصان پہنچا اور ملک کی انڈسٹری مسائل کا شکار ہوئی ، پاکستان تحریک انصاف کی حکومت وزیر اعظم عمران خان کی متحرک قیادت میں اداروں میںایسی اصلاحات لا ر ہی ہے جن سے ان کی استعداد بڑھے گی اور یہ بہتر اندا ز میں عوام کو خدمات فراہم کر سکیں گے ۔

صوبائی وزیر نے یہ بات اپنے دفتر میں پارٹی کارکنوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ نیا پاکستان ہماری منزل ہے اور اس منزل کے حصول کی جانب تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بے گھر افراد کیلئے پچاس لاکھ گھر وں کی تعمیر کا منصوبہ بھی اس منزل کے حصول کی جانب اہم قدم ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے آئندہ پانچ سالوں میں روز گار کے ایک کروڑ نئے مواقع پیدا کرنے کا جو وعدہ کیے ہیں اسے پورا کریں گے ۔

محکمہ صنعت و تجارت کو 60لاکھ روز گار کے نئے مواقع پیدا کرنے کا ہدف دی گیا ہے وہ انشاء اللہ صنعتوں کو فروغ دے کر حاصل کریںگے اور اس ہدف کو پورا کرنے کیلئے منصوبہ بندی کر لی گئی ہے صنعتکاری کے عمل کو سہل بنانے کیلئے پنجاب کے 26اور وفاق کے 19محکموں کو ایک پیج پر لائے ہیں اور تمام محکموں کو مقررہ مدد میں صنعت لگانے کیلئے این او سی کے اجراء کا پابند بنایا گیا ہے ۔

صوبائی وزیر سے متحدہ نان روٹی بیکرز ایسوسی ایشن کے صدر آفتاب اسلم گِل کی قیادت میں وفد نے بھی ملاقات کی اور در پیش مسائل سے آگاہ کیا ۔ صوبائی وزیر نے وفد کو ان کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ میں آپ کے جائز مسائل کے حل کیلئے آپ کے ساتھ کھڑا ہوں ۔روٹی اور نان کا وزن چیک کرنے والی مانیٹرنگ ٹیم میں آپ کی ایسوسی ایشن کے نمائندے بھی شامل ہوں گے اس طرح کوئی آپ کو تنگ نہیں کر سکتا ۔انہوں نے کہا کہ تندوروں کے حوالے سے گیس کی قیمتوں میں جو اضافہ کیا گیا تھا اسے بھی واپس لیا جا رہا ہے تا کہ آپ کو ریلیف ملے ۔وفد کے اراکین نے مسائل کے حل کی یقین دہانی اور ہمدردانہ غور کرنے پر صوبائی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں