روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے صوفیا کا اسلوب دعوت وتبلیغ اپنانا ہوگا ‘طاہر رضا بخاری

برصغیر میں صوفیا کی خانقاہیں اور اُن سے متصل مدارس علوم ومعارف کے مرکز اور تزکیہ وطہارت کے مسکن ہیں‘ڈی جی اوقاف

جمعرات 13 دسمبر 2018 20:11

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) روادارانہ فلاحی معاشرے کی تشکیل کے لیے صوفیا کا اسلوب دعوت وتبلیغ اپنانا ہوگا جس سے فرقہ وارانہ منافرت کے خاتمے اور انسان دوستی و عدلِ اجتماعی کو فروغ میسر آئیگا، برصغیر میں صوفیا کی خانقاہیں اور اُن سے متصل مدارس علوم ومعارف کے مرکز اور تزکیہ وطہارت کے مسکن ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار ڈاکٹر طاہر رضا بخاری ڈائریکٹرجنرل اوقاف نے سلطان العارفین حجت الکاملین حضرت خواجہ غلام فرید کے 121 ویں سالانہ عرس مبارک کی افتتاحی تقریب رسم چادر پوشی کے موقع پر کیا۔

انہوں نے کہا صوفیاء نے اس خطے میں جو طرزِ معاشرت استوار کی اس میں شرفِ آدمیت اور تکریم انسانیت کو بنیادی اہمیت حاصل تھی۔صوفیاء نے رنگ ونسل اور علاقائی وقبائلی تقسیم سے بالا ہوکر رواداری ،اخوت اور انسان دوستی جیسے جذبوں کو فراواں کیا گیااور معاشرتی تحفظات اور سوشل سیکیورٹی کی بہم رسانی کویقینی بنایا۔اس موقع پرخواجہ غلام قطب الدین فریدی ،غلام معین الدین کوریجہ اور شمس الحق سمیت دیگر دینی وروحانی شخصیات نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں