پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 122اے ڈی پی پی کی تقرری کی سفارش کر دی

امتحان میں کامیاب تمام امیدواروں کو آئندہ ہفتے تقررنامے مل جائیں گے

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2018ء) پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پراسیکیوشن میں 122اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر(بی ایس17-)کی تقرری کی سفارش کر دی ہے۔ امتحان میں کامیاب تمام امیدواروں کو آئندہ ہفتے تقررنامے مل جائیں گے جبکہ تمام امیدواران نے متعلقہ مجاز اتھارٹی کو اپنی جوائننگ رپورٹ جمع کروا دی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ پبلک پراسیکیوشن میں رپورٹ کرنے والے نئے اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرزکا طبی معائنہ،ان کی سپیشل برانچ کی تصدیق اور متعلقہ تعلیمی اداروں کی اسناد کی تصدیق کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔

تمام امیدواران کو بہت جلد پورے پنجاب میں تعینات کر دیا جائے گا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ ان اے ڈی پی پیز کی تعیناتیوں سے جہاں شرح سزا میں اضافہ ہو گاوہاں محکمہ کی کارکردگی پر بھی مثبت اثر پڑے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں