سی سی پی او ،ڈی آئی جی آپریشنز کاحلقہ پی پی168کا دورہ ، پولنگ اسٹیشنز پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:22

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) سی سی پی او لاہور بی اے ناصر اورڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرنے حلقہ پی پی168کے حساس پولنگ اسٹیشنزسمیت اہم مقامات کادورہ کیا، ایس پی ماڈل ٹائون محمد علی وسیم اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران بھی ا نکے ہمراہ تھے،سی سی پی او لاہور بی اے ناصراورڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے پولنگ اسٹیشنز اور دیگر اہم مقامات پر سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا،ڈی آئی جی آپریشنز اور سی سی پی او کو انتظامات کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ لاہور پولیس نے حلقہ پی پی 168کے ضمنی الیکشن کے موقع پر سکیورٹی کے مکمل انتظامات کئے ہیں،تمام حساس پولنگ اسٹیشنز سمیت اہم مقامات اور شاہراہوں پرپولیس افسران اور جوان فرائض انجام دے رہے ہیں،انہوں نے بتایا کہ لاہور پولیس کے 3ہزارافسران اور جوان پولنگ اسٹیشنزو دیگر اہم مقامات پر تعینات کئے گئے ہیں،ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پولنگ اسٹیشنزکو اے، بی اور سی کیٹیگری میں تقسیم کیاگیاہے،انہوںنے کہا کہ ضمنی الیکشن کے دوران سکیورٹی کے حوالے سے تین درجاتی حفاظتی انتظامات اورالیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر 100فیصد عملدرآمد یقینی بنایاجارہا ہے،ضمنی الیکشن کے موقع پر حلقہ 168 کے 22پولنگ اسٹیشنزحساس قرار دئیے گئے تھے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں