طلبہ و اساتذہ کا ایوانِ کارکنانِ و ایوانِ قائداعظمؒ کا مطالعاتی دورہ

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:22

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں دی نالج سکول‘ خواجہ کیمپس‘ رائے ونڈ روڈ‘ شیرشاہ کالونی‘لاہورکے طلباء و طالبات اور اساتذہٴ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒ، -1شاہراہِ نظریہٴ پاکستان‘ جوہر ٹائون‘ لاہور کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں، دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے جناح ڈگری کالج برائے خواتین مزنگ‘لاہور‘گورنمنٹ گرلز ہائی سکول‘ دارانسواں‘ جیل روڈ‘لاہور‘ گورنمنٹ گرلز جونیئر ماڈل سکول‘ جوڑے موری‘ لاہوراورسٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ مڈل ماڈل گرلز سکول‘ سوتر منڈی‘لاہور کا وزٹ کیا، ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان‘ ایوانِ قائداعظمؒ اور مذکورہ بالا تعلیمی اداروں میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد427تھی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں