رکن اسمبلی خدیجہ فاروقی کی جانب سے محکمہ تعلیم سے متعلق سوالات پنجاب اسمبلی میں جمع

چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں شرح خواندگی میں26فیصد اضافہ ہوا جو ایک ریکارڈ ہے،خدیجہ فاروقی پنجاب کے سرکاری سکولوں میں داخلہ کی نئی پالیسی تیار کرلی ہے سکول نہ جانے والے بچوں کو سکولوں میں لایا جائے گا،رکن اسمبلی

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:42

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ق کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی صدر شعبہ خواتین پاکستان مسلم لیگ پنجاب نے پنجاب اسمبلی میں محکمہ تعلیم سے متعلق سوالات جمع کرواتے ہوئے پوچھا ہے کہ2008سے لیکر جنوری2018 تک پنجاب میں شرح خواندگی میں کتنا اضافہ ہوا اور کیا بنیادی سہولیات سو فیصد فراہم ہوئیں کتنے سکول بجلی اور پینے کے صاف پانی کی سہولیات سے محروم ہیں انہوںنے مزید پوچھا کہ شہباز شریف کے 10سالہ عرصہ اقتدار میں تعلیم کے شعبہ پر مجموعی طور پر کتنا بجٹ خرچ ہوا اور معیار تعلیم میں کیا بہتری آئی اور اس وقت محکمہ تعلیم میں اساتذہ کی کتنی آسامیاں خالی ہیں سوالات جمع کروانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے خدیجہ فاورقی نے کہا کہ2002سی2008کے پانچ سالوں میں چوہدری پرویز الہٰی کے دور حکومت میں شرح خواندگی میں26فیصد اضافہ ہوا جو کہ ایک ریکارڈ ہے چوہدری پرویز الہٰی کے تعلیمی ماڈل کو دنیا بھر میں سراہا گیا جبکہ شہباز شریف کے 10سالہ عرصہ اقتدار میں شرح خواندگی میں اضافہ تو کیا تباہی آئی کروڑوں سکول نہ جانے والے بچوں کی اکثر یت پنجاب میں رہتی ہے ماضی میں انرولمنٹ کے نام پر ڈرامے ہوتے رہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے مزید کہا کہ پنجاب کے موجودہ حکومت نے پنجاب کے سرکاری سکولوں میں داخلہ کی نئی پالیسی تیار کرلی ہے سکول نہ جانے والے بچوں کو سکولوں میں لایا جائے گاتعلیمی ترقی کا رکا ہواسفر پھر سے شروع ہوگیا ہے پنجاب اب ایماندار اور عوام دوست قیادت کے ہاتھ میں ہے اب کوئی منفی طاقت ترقی و خوشحالی کا سفر نہیں روک سکتی اور نہ ہی عوامی خدمت کے منصوبوں کی آڑ میں قومی دولت لوٹی جاسکتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں