ہر سال چار بورڈ ملازمین کو بذریعہ قرعہ اندازی حج پر بھیجا جائیگا، سیکرٹری متروکہ وقف

جمعرات 13 دسمبر 2018 21:42

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے سیکرٹری محمد طارق وزیر نے کہا ہے کہ ہر سال 4 بورڈ ملازمین کو بذریعہ قرعہ اندازی حج پر بھیجا جائیگا ، رہائشی کالونی اور میڈیکل سمیت سفری سہولیات دیگر اہم مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، طویل عرصہ سے اپ گریڈ نہ ہونے والے ملازمین کو ترقی دینے کیلئے کارروائی شروع کی جا رہی ہے ، بورڈ ملازمین محکمہ کی ترقی اور امیج بلڈنگ کیلئے پوری ایماننداری سے کام کریں ، ان خیالات کا اظہار انہوںنے بورڈ آفس میں منعقدہ کھلی کچہری میں افسران و ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری ایڈمن یاصر اصغر ،ایڈیشنل سیکرٹری ثناء اللہ ،چیف انجینئر کرنل (ر)غفور، ایکسیئن عارف بٹ ،شیخ کاشف، علی اصغر الحسینی ،فضل ربی سمیت بورڈ افسران وملازمین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ، انہوںنے کہا کہ سٹاف کو چاہئے کہ بورڈ کی آمدنی میں اضافہ کیلئے محنت کریں، ہم چاہتے ہیں کہ تمام ملازمین کی فلاح و بہبود کیلئے اقدمات کئے جائیں ، سکیورٹی ٹیکنیکل سٹاف کو درپیش مشکلات حل کی جائیں گی، سیکرٹری بورڈ نے ملازمین کے سروس سٹرکچر میں بہتری،کمپیوٹر آپریٹرز سمیت طویل عرصہ زیر التوا دیگر سٹاف کی اپ گریڈیشن کیلئے کارروائی شروع کرنے کے احکامات جاری کئے ، انہوں نے کہا کہ دفتر میں فائلوں کو اچھے طریقہ سے ہینڈل کیا جائے اور محفوظ جگہ پر رکھا جائے ، انہوں نے ملازمین کو درپیش مسائل سنے اور حل طلب مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں