مودی کی شکست انتہاپسندانہ طرزسیاست کاشاخسانہ ہے : جمیل گوندل

اگر مودی زندگی بھر دوبارہ وزیراعظم بناتوبھارت کی تنہائی،رسوائی اورپسپائی اٹل ہوگی

جمعرات 13 دسمبر 2018 22:07

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) ہیومن رائٹس موومنٹ نیویارک کے صدر محمدجمیل گوندل نے کہا ہے کہ بھارت کے حالیہ الیکشن میں متعدد صوبوں میں وزیراعظم نریندرمودی کے حامیوں کی بدترین شکست موصوف کے انتہاپسندانہ اورنفرت کی آگ بھڑکانے والے طرزسیاست کاشاخسانہ ہے۔ہزاروں بیگناہ مسلمانوں کے قاتل اورانتہاپسند نریندرمودی کی شکست فاش درحقیقت قدرت کاانتقام ہے ۔

بھارت کے شدت پسندوزیراعظم مودی کاشماران افراد میں ہوتا ہے جو برس نہیں صرف گرج سکتے ہیں۔وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد نریندرمودی کی انتہاپسندی میں شدت آگئی تھی اوربھارتی ووٹرزنے مودی مائنڈسیٹ کومستردکردیا ۔انتخابی مہم کے دوران ڈینگیں مارنے جبکہ وزارت عظمیٰ کے منصب پربیٹھ کرچیلنجز کاسامنا کرنے میں زمین آسمان کافرق ہے۔

(جاری ہے)

وہ ایک اجلا س سے خطاب کررہے تھے۔

محمدجمیل گوندل نے مزید کہا کہ اگرنریندرمودی زندگی بھر دوبارہ وزیراعظم بناتوبھارت کی تنہائی ،رسوائی اورپسپائی اٹل ہوگی۔بی جے پی کے طرزسیاست سے بھارت کے مسلمانوں میں نفرت اور خطرے کااحساس پیداہونافطری امر ہے مگروہ تنہا نہیں ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی باگ ڈور نریندرمودی کے ہاتھوں میں آنے سے وہاں کی ہرریاست اوربالخصوص کشمیرمیں انسانی حقوق کی پامالی مزید بڑھ گئی اوراقلیتوں کامستقبل مزیدغیرمحفوظ ہوگیا ۔

پاکستان کے دوست چین سمیت دنیا کی مقتدرقوتوں کوبھارت میں حالیہ آئینی تبدیلی کے سیاسی اثرات پرنگاہیں مرکوزرکھناہوں گی ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے طول وارض میں نریندرمودی کی ناکامی کا جشن منا یاجارہا ہے۔بھارت میں جوبھی سرکارآئے وہ ایٹمی پاکستان کی دفاعی صلاحیت کوانڈراسٹیمیٹ کرنے کی حماقت نہ کرے ورنہ بہت پچھتاناپڑے گا ۔انہوں نے کہا کہ بیگناہ کشمیریوں پرظلم کرنیوالے بھارت کے بزدل فوجی پاکستان کے بیس کروڑمحافظوں اورسرفروشوں کامقابلہ نہیں کرسکتے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں