لاہور ، عمران خان کی ٹیم کی کارکردگی اور مہارت پوری قوم پر آشکار ہو ہی چکی ہے ،میاں محمد ایوب

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و سابق مشیر وزیراعظم میاں محمد ایوب نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کی آزمائشی اور محاذ آرائی کی سیاست ملک و قوم کے لئے جگ ہنسائی کا باعث بن رہی ہے عمران خان کی ٹیم کی کارکردگی اور مہارت پوری قوم پر آشکار ہو ہی چکی ہے سو دنوں میں تحریک انصاف کی حکومت ملکی مسائل حل کرنے میں بُری طرح ناکام ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی طرح تحریک انصاف بھی بلدیاتی اداروں پر بیوروکریسی کو مسلط رکھنا چاہتی ہے مالی اور انتظامی طور پر غیر مستحکم اور غیر فعال بلدیاتی ادارے موثر کردار ادا کرنے میں بُری طرح ناکام نظر آتے ہیں بنیادی جمہوریت کی بحالی موجود دورِ حکومت میں بھی تکمیل ہوتا نظر نہیں آ رہا سابق دورِ حکومت میں واویلہ اور سیاست کرنے والی تحریک انصاف اقتدار میں آ کر انتخابی منشور میں کئے گئے اپنے وعدے اور نعرے بھول چکی ہے اور سابق حکومت کی روش اور طرز فکر کو برقرار رکھے ہوئے ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت کا بلدیاتی اداروں سے اس تعصب اور عناد سمجھ سے بالاتر ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں