ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج کا جیل کا دورہ ،19قیدیوں کی رہائی کا حکم

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:10

لاہور۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج سرگودھامحمد آصف بشیر اور سول جج سرگودھاسید جہانزیب بخاری نے ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا کادورہ کیا ، اس موقع پرجیل گا ر د کے چاک و چو بندد ستے نے انہیں سلا می د ی، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ(ایگزیکٹیو)رانا عرفان سلیمان اورڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جوڈیشل جاوید رشید بھی ان کے ہمراہ تھے ، انہوں نے تمام جیل اسیران ،نو عمر وارڈ اور ہسپتال کا دورہ کیااور صفائی و سکیورٹی انتظامات کو سراہا،ایڈیشنل ڈسٹرکٹ سیشن جج نے دوران ِدورہ چھوٹے کیسوں میں ملو ث 19اسیران کی رہائی کا حکم دیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں