لاہور ہائیکورٹ ، دو بچوں کا والدہ کے ساتھ جانے سے انکار

جمعرات 13 دسمبر 2018 23:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ میں دو بچوں کا والدہ کے ساتھ جانے سے انکار، بچوں نے کمرہ عدالت میں والدہ کے ساتھ جانے سے صاف انکار کر دیا۔ عدالتی حکم کے بعد والدہ زبردستی بچوں کو اپنے ساتھ لے گئی۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے انسا بی بی کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کے شوہر نے گھر سے نکال کر بچوں کو اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔ بچوں کی والدہ سے بہتر کوئی بھی پرورش نہیں کر سکتا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت بچوں کو والدہ کے حوالے کرنے کا حکم جاری کرے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں